اتوار 15؍جمادی الثانی 1444ھ8؍جنوری 2023ء

پرویز الہٰی اعتماد کے ووٹ کیلئے درکار نمبر پورے نہیں کرسکتے، رانا مشہود

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے سینئر رہنما رانا مشہود نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی اعتماد کے ووٹ کے لیے درکار ووٹ پورے نہیں کر سکتے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو اور ایوان اقبال میں تقریب سے خطاب میں رانا مشہود نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے پاس 186 ووٹ نہیں اسی لیے وہ ووٹنگ سے بھاگ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکمراں اتحاد کے ارکان پنجاب حکومت سے ناراض ہیں، پرویز الہٰی اعتماد کے ووٹ کے لیے درکار ووٹ پورے نہیں کر سکتے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ن لیگ اور اُس کے اتحادیوں کے پاس اپنے 179 ووٹ پورے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) مضبوط پاکستان کے لیے کام کر رہی ہے، پنجابی، پٹھان، سندھی، بلوچی سب مضبوط پاکستان کی پہچان ہیں، ہم سب کو مل کر ایک مضبوط پاکستان بنانا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.