ترجمان چودھری برادران کا کہنا ہے کہ چودھری پرویزالہٰی اور مونس الہٰی کے تمام اثاثے قانونی طور پر ڈکلیئرڈ ہیں۔
پنڈورا پیپرز کی آف شور کمپنیوں کی لسٹ میں نام آنے پر چودھری برادران کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے فائلوں میں غلط اور گمراہ کن مواد بھرا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نام نہاد احتساب کے نام پر حقائق کے برعکس گمراہ کن پروپیگنڈا کیا گیا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.