مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی نے کہا ہے کہ رانا ثناء صاحب! پرویز الٰہی کو حلف لیے 24 گھنٹے بھی نہیں ہوئے اور آپ کی ہوائیاں پہلے ہی اُڑ گئی ہیں۔
اپنے بیان میں مونس الٰہی نے کہا کہ گورنر راج کے بارے میں احمقانہ بیان دینے سے پہلے آئین پڑھ لیں۔
(ق) لیگ کے رہنما نے کہا کہ ابھی تو ماڈل ٹاؤن میں جو قتل عام آپ نے کیا تھا اس کا حساب دینا ہے۔
قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ اللّٰہ پاک کے فضل سے ایک مشن پورا ہوگیا اب دوسرے مشن کے لیے تن من دھن کی بازی لگائیں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ان شاء اللّٰہ عمران خان کو واپس وزیر اعظم کی کرسی پر لے کر آئیں گے۔
Comments are closed.