صحت مند زندگی کے لیے متوازن غذا کا استعمال ضروری ہے، حالیہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ روز مرہ کی غذا کے انتخاب میں اگر 18 سے 20 فیصد پروٹین کو مدنظر رکھیں گے تو آپ صحت بخش کھانوں کا انتخاب کرسکیں گے۔
امریکی یونیورسٹی رُٹگیرس کی ایک نئی تحقیق کے مطابق پروٹین سے بھرپور غذائیں کمزور جسامت سے محفوظ رکھتی ہیں۔
محققین نے کلینیکل ٹرائلز میں 20 سال کے دوران 24 سے 75 سال کی عمر کے ایسے 200 افراد سے ڈیٹا اکٹھا کیا جو موٹاپے کا شکار تھے۔ انہیں اپنی چھ ماہ تک اپنی غذا سے 500 کیلوریز کم کرنے کا کہا گیا، جس کے نتیجے میں ان کے وزن میں نمایا کمی آئی۔
محققین نے جب ان کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا تو یہ بات سامنے آئی کہ اگر روز مرہ کے کھانوں میں 18 سے 20 فیصد پروٹین کا اضافہ کیا جائے تو نتیجتاً صحت مند کھانوں کا انتخاب بڑھ جائے گا۔
تحقیق کے مطابق غذا میں پروٹین کی مقدار میں اعتدال سے اضافہ کمزور جسامت کے اثرات کو کم کرتا ہے۔
اس کے علاوہ تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ وزن کم کرنے کے خواہش مند افراد اگر کھانوں میں کیلوریز کی مقدار کو کم اور پروٹین کے استعمال میں معمولی اضافہ کرلیں تو یہ خود صحت بخش غذائیں کھانوں میں استعمال کرنے کے عادی ہوجائیں گے۔
Comments are closed.