جامعہ کراچی کے پروفیسر اور سابق صدر انجمن اساتذہ و انجمن طلبا ڈاکٹر شکیل الرحمن فاروقی مختصر علالت کے باعث انتقال کرگئے، ان کی تدفین جامعہ کراچی میں کی گئی۔
جامعہ کراچی کے شعبہ جینٹک سائنس کے سابق چیئرمین و صدر انجمن اساتذہ و سابق صدر طلبا یونین ڈاکٹر شکیل الرحمن فاروقی مختصر علالت کے بعد آج انتقال کرگئے۔
ڈاکٹر شکیل فاروقی 20 جون 1960 کو پیدا ہوئے 1984 میں انجمن طلباء جامعہ کراچی کے صدر منتخب ہوئے۔
اہل خانہ کے مطابق کچھ روز سے شکیل فاروقی نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، انہیں عارضہ قلب سمیت دیگر امراض بھی لاحق تھے۔
ڈاکٹریٹ کی ڈگری امریکہ کی کنساس اسٹیٹ یونیورسٹی سے حاصل کی 14 مارچ 1988 کو جامعہ کراچی سے بحیثیت استاد منسلک ہوئے۔ 19جولائی 2020 کو شعبہ جنیات سے بحیثیت اسسٹنٹ پروفیسر ریٹائرڈ ہوئے۔
ڈاکٹر شکیل فاروقی انجمن اساتذہ جامعہ 2017-2016 کے دو مرتبہ صدر منتخب ہوئے۔ اس کے علاوہ رکن سنڈیکیٹ اور مشیر برائے شیخ الجامعہ کی ذمہ داریاں بھی ادا کیں۔
ان کی نماز جنازہ جامع مسجد ابراہیم جامعہ کراچی میں ادا کی گئی جس میں شیخ الجامعہ و سابق وائس چانسلرز انجمن اساتذہ کے صدر و ممبران سینڈیکٹ بڑی تعداد میں اساتذہ و طلبا نے شرکت کی، ان کی تدفین جامعہ کراچی کے قبرستان میں کی گئی۔
Comments are closed.