بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پروازیں شیڈول کے مطابق روانہ ہوں گی، پی آئی اے

ترجمان قومی ایئر لائن کا فلائٹس سے متعلق کہنا ہے کہ پروازیں بروقت روانہ ہوں گی۔

ترجمان پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)  کے مطابق مسافر ایئرپورٹ آنے کے لیے بر وقت روانہ ہوں،  فلائٹس شیڈول کے مطابق روانہ ہوں گی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق  پروازوں سے متعلق معلومات کے لیے پی آئی اے کال سینٹر سے رجوع کریں۔

کراچی میں مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث شہر میں تاحال 2 مقامات پر احتجاج جاری اور ٹریفک بلاک ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شام مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث مختلف شہروں  میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا جبکہ کئی فلائٹس لیٹ ہوئیں، متعدد شہری ایئر پورٹ بھی نہ پہنچ سکے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.