پیر3؍ جمادی الاوّل 1444ھ28؍نومبر2022ء

پرتگال نے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی

فٹ بال ورلڈ کپ میں پرتگال نے یوراگوئے کو دو صفر سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی۔

نویں روز کے آخری میچ میں پرتگال نے یوراگوئے کو دو صفر سے شکست دی، اس میچ کے ہیرو پرتگال کے برونو فرنانڈس رہے جنہوں نے 54 منٹ میں پہلا گول اسکور کیا ۔

پرتگال کا دوسرا گول برونو فرنانڈس نے فاؤل کے نتیجے میں پرتگال کو ملنے والی پنالٹی پر بنایا.

میچ کے آخری لمحات میں اُن کی جانب سے کی گئیں ٹرائیاں گول میں نہ جاسکیں جس کے سبب وہ اس ورلڈ کپ میں پہلی ہیٹ ٹرک کرنے کے اعزاز سے محروم ہوگئے۔

پرتگال کی جیت کے نتیجے میں اس نے 6 پوائنٹس کے ساتھ ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.