پیر3؍ جمادی الاوّل 1444ھ28؍نومبر2022ء

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی۔

ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے تحریری استعفیٰ نہیں دیا تھا ۔ انہوں نے قبل از وقت ریٹائرڈ ہونے سے زبانی آگاہ کیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ جنرل فیض حمید کی خواہش کو قبول کر لیا گیا اور چند روز پہلے ان کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ ہوگئی ہے۔

خاندانی ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کے حوالے سے حکومت کو جی ایچ کیو سے جن 6 ناموں کی سمری موصول ہوئی تھی ان میں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا نام بھی شامل تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف نےسینئر لیفٹیننٹ جنرلز کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف تعینات کیا تھا جبکہ دوسرے نمبر پر موجود لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر کیا۔

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کورکمانڈر بہاولپور تعینات ہیں اور وہ انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سربراہ بھی رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.