بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاک فوج میں پہلی مرتبہ ہندو افسر لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر تعینات

پاک فوج میں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی پانے والے کیلاش کمار نے پہلے ہندو افسر ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

انہیں ابتدائی طور پر اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ (اے ایس پی) کے عہدے پر تعینات کیا جائے گا۔

سرکاری نشریاتی ادارے پی ٹی وی نے کیلاش کمار کے لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی پانے کی تصدیق کی اور بتایا کہ کمار پاک فوج میں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی پانے والے پہلے ہندو افسر ہیں۔

پاک فوج میں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی پانے والے کیلاش کمار کا تعلق تھر سے ہے۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کیلاش کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کیلاش کمار ہمارا فخر ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.