casual encounter hookups free messege hookup sites gay vegas hookup st louis hookups reddit free amarillo hookups hookup Blooming Grove

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تاحیات نااہلی قانون، رجسٹرار آفس کے اعتراضات چیلنج

سپریم کورٹ آف پاکستان میں سپریم کورٹ بار نے تاحیات نااہلی قانون کے معاملے پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات چیلنج کر دیے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل دائر کر دی۔

سپریم کورٹ بار کی دائر کی گئی اپیل میں کہا گیا ہے کہ آئینی نکتے کی تشریح کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا۔

لودھراں جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ انکے نااہلی کیس…

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اپنی اپیل میں کہنا ہے کہ درخواست پر لگائے گئے اعتراضات بلا جواز ہیں، آرٹیکل 62 ون ایف کے حوالے سے سپریم کورٹ کے کئی فیصلے موجود ہیں۔

دائر کی گئی اپیل میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ آرٹیکل 62 ون ایف کے اطلاق سے تاحیات نااہلی ہو جاتی ہے، سپریم کورٹ ٹرائل کورٹ نہیں ہے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی اپیل میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت کے اپنے فیصلے ہیں کہ آرٹیکل 62 ون ایف کے لیے کورٹ آف لاء کا ڈیکلیئریشن ہونا چاہیے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے عدالتِ عظمیٰ سے استدعا کی ہے کہ اعتراضات ختم کر کے آئینی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.