پاک فوج میں اعلیٰ سطح کے تقرر اور تبادلے کردیے گئے، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈر پشاور تعینات، لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا۔
لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کورکمانڈر گوجرانوالہ اور لیفیٹننٹ جنرل عاصم منیر کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات کردیے گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج میں معمول کے تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کردیا گیا، لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیے گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کو کورکمانڈر گوجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے، لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر کوارٹر ماسٹر جنرل، لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کور کمانڈر کراچی تعینات کیے گئے ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود کو صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی تعینات کیا گیا ہے، لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو پاک فوج کے ایڈجوٹنٹ جنرل تعینات کیا گیا ہے۔
میجر جنرل عاصم ملک کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔
Comments are closed.