پاک فضائیہ نے مری اور گلیات میں امدادی کارروائیوں سے متعلق اہم اعلامیہ جاری کیا ہے۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی خصوصی ہدایات پر پاک فضائیہ کے کالا باغ اور لوئر ٹوپہ بیسز متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔
ترجمان کے مطابق مری اور گلیات میں سیاحوں کی سہولت کے لیے دونوں بیسز پر کرائسز مینجمنٹ سیل قائم کردیا ہے۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پی اے بیس کالا باغ کے کرائسز مینجمنٹ سیل سے 03239418252 اور 03218838444 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
ترجمان کے مطابق پی اے بیس لوئرٹوپہ کے کرائسز مینجمنٹ سیل سے 03239417015 اور 051954555 پر مدد طلب کی جا سکتی ہے۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق برفباری میں پھنسے سیاحوں کو رہائش، خوراک، گرم کپڑے اور طبی سہولیات کی فراہمی جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کے اہلکاروں نے متعدد خاندانوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کیا، سیاحوں کو نکالنے کے لیے ہیلی کاپٹر آپریشن بھی شروع کیا جائے گا۔
Comments are closed.