لاہور(سید وزیرعلی قادری)پاکستان اورجنوبی افریقا کے مابین3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کی پہلے میچ سے قبل بھرپور تیاریاں جاری ہیں،قومی ٹیم ٹیسٹ کے بعد مختصر فارمیٹ میں بھی جیت کیلیے پر عزم ہے،پہلے ٹی ٹوئنٹی میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور آل رائونڈر فہیم اشرف کو آرام دیے جانے جبکہ فاسٹ بولر حسن علی، حارث روف اور محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا جانے کا امکان ہے۔ پاکستانی اسکواڈ بابر اعظم (کپتان)، عامر یامین، احمد بٹ، آصف علی، دانش عزیز، فہیم اشرف، حیدر علی، حارث رو ف، حسن علی، حسین طلعت، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر، ظفر گوہر اور زاہد محمود پر مشتمل ہے۔پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور آل رائونڈر فہیم اشرف کو آرام دینے کا امکان ہے۔ٹیم ذرائع کا بتانا ہے کہ فاسٹ بولر حسن علی، حارث روف اور محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا جبکہ ٹاپ آرڈر میں بابر اعظم، حیدر علی، محمد رضوان کو کھلانے کی تجویز ہے۔ممکنہ پلیئنگ الیون میں افتخار احمد، خوشدل شاہ، عماد بٹ اور حسین طلعت کے نام بھی زیر غور ہیں اس کے علاوہ اسپنرز میں محمد نواز اور عثمان قادر کے نام شامل ہیں۔ ٹیسٹ ٹیم میں شامل کھلاڑی اور کوچز نے بھی منگل کو لاہور پہنچ کر تربیتی کیمپ کا حصہ بن گئے تھے۔ ٹریننگ سیشن میں پاکستانی کھلاڑیوں میں سے کچھ کو تازہ دم کرنے کے لیے آرام دیا گیا ۔دونوں ٹیموں کے مابین مجموعی طورپر2007 سے 6 فروری 2019 تک14ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گئے جن میں سے6میں گرین شرٹس اور8میں پروٹیز نے کامیابی سمیٹی ۔پاکستان کی کامیابی کاتناسب 42.85 فیصداورجنوبی افریقا کی کامیابی کا تناسب58.33فیصدہے۔دوسری طرف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے سلسلے میں قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میںسیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ، جب کہ اس ضمن میں اسٹیڈیم کے اطراف اہم شاہراہیں بھی ٹریفک کے لیے بند کردی گئیں۔ اسٹیڈیم سے متصل مارکیٹ کی دکانیں بھی بند کرادی گئی ہیں۔
The post پاک جنوبی افریقا ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز آج سے ہوگا appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.