جمعہ24؍ربیع الاول 1444ھ21؍اکتوبر 2022ء

پاک بھارت میچ کے روز بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اتوار کو پاک بھارت ٹاکرے کے روز بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ ہوگا یا نہیں، اس حوالے سے سامنے آنے والی خبروں نے سرحد کے دونوں جانب سمیت دنیا بھر میں شائقین کرکٹ کو مایوس کرنا شروع کردیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میچ میلبرن میں شیڈول ہے جبکہ اسی دن یہاں محکمہ موسمیات نے شدید بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان اور بھارت کا میچ بارش سے متاثر ہوسکتا ہےجبکہ میچ سے قبل دونوں ٹیموں کا ٹریننگ سیشن بھی شدید متاثر ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا میچ بھی بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹس کے مطابق سڈنی میں مسلسل بارش کا سلسلہ جاری ہے اور یہاں اگلے منگل تک بارشیں متوقع ہیں۔

گزشتہ برس کی فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان میچ سڈنی کرکٹ گراونڈ میں شیڈول ہے۔

اس حوالے سے سڈنی میں 85 فیصد بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس کے باعث  دونوں ٹیموں کے میدان میں اترنے کے امکانات بہت کم ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچز کے لیے کوئی ریزرو ڈے بھی نہیں رکھا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.