جمعہ24؍ربیع الاول 1444ھ21؍اکتوبر 2022ء

چیف الیکشن کمشنر کا سوشل میڈیا پرکوئی اکاؤنٹ نہیں، الیکشن کمیشن

چیف الیکشن کمشنر کے سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ سے متعلق ترجمان الیکشن کمیشن کا واضح بیان سامنے آ گیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ فیک سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یقین نہیں کریں۔

 ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے نام کا اکاؤنٹ بنا کر جھوٹ اور پروپیگنڈا پھیلایا جا رہا ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ یہ سب جعلی اکاؤنٹس ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.