قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد نے سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاک بھارت میچ کے دوران بابر اعظم کی والدہ وینٹی لیٹر پر تھیں، وہ بیٹے کو سپورٹ کرنے اسٹیڈیم اس لیے گئے تاکہ بابر کمزور نہ پڑ جائے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ کچھ سچ قوم کو معلوم ہونا چاہیے۔
انہوں نے لکھا کہ آپ سب کو مبارک ہو، پاکستان کی تینوں جیت پر ہمارے گھر پر بڑا امتحان تھا، پاک بھارت میچ والے دن بابر اعظم کی والدہ وینٹی لیٹر پر تھیں اور اُن کا آپریشن ہوا تھا۔
اعظم صدیقی نے کہا کہ بابر شدید پریشانی میں یہ تینوں میچز کھیلا۔
انہوں نے کہا کہ بابر کی والدہ کی طبیعت کو دیکھتے ہوئے ان کا اسٹیڈیم میں آنا بنتا نہیں تھا لیکن وہ اس لیے آئے تاکہ بابر کمزور نہ پڑ جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ کرم ہے پروردگار کا، اب بابر کی والدہ ٹھیک ہیں۔
بابر اعظم کے والد نے قوم سے اپیل کی کہ خدارا اپنے قومی ہیروز کو بلا وجہ تنقید کا نشانہ نہ بنایا کریں۔
Comments are closed.