بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاک بنگلادیش پہلا ٹی 20 آج ڈھاکا میں ہوگا

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج ڈھاکا میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان کی 12 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ جس میں شاداب خان (نائب کپتان)، خوشدل شاہ، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی اور شعیب ملک شامل ہیں۔

بابر اعظم کا کہنا ہے کہ سیریز کو آسان نہیں لے سکتے، کوشش ہوگی کہ ورلڈ کپ کی طرح کھیلیں، بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف مختلف کامبی نیشنز آزمائیں گے۔

نائب کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ اپنے بولنگ ایکشن پر کام کررہا ہوں، ٹریننگ میں کچھ نئی ٹرکس بنائی ہیں جن پر پریکٹس کررہا ہوں، امید ہے میچ میں بھی ان ٹرکس کو استعمال کر پاؤں گا۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دیگر 2 ٹی ٹوئنٹی میچز 20 اور 22 نومبر کو شیڈول ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.