بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو ہرا دیا

بھارت نے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں نیوزی لینڈ کو 5 وکٹ سے شکست دے دی۔

جےپور میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر کیوی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل 70 اور مارک چپمین 63 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ بھارت کے بھونیشور کمار اور روی چندرن اشوین نے 2، 2 وکٹس حاصل کیں۔

جواب میں بھارت نے 165 رنز کا ہدف 19.4 اوورز میں حاصل کرلیا۔ سوریا کمار یادیو 62 اور کپتان روہیت شرما نے 48 رنز کی اننگز کھیلی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے دیگر 2 ٹی ٹوئنٹی میچز 19 اور 21 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.