بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: لڑکی کے قتل کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں گزشتہ روز گھر کے باہر لڑکی کے قتل کا مقدمہ تھانہ شارع فیصل میں والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ کسی سے دشمنی نہیں تھی۔

گلستان جوہر بلاک 11 میں گزشتہ روز 15 سالہ قمروش کے قتل کا مقدمہ تھانہ شارع فیصل میں درج کرلیا گیا، مقتولہ قمروش کے والد ڈاکٹر زین العابدین مقدے کے مدعی ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بچی کو قتل کرنے والا اس کا قاتل کوئی اور نہیں بلکہ سگا باپ نکلاہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق زین العابدین کو ان کی اہلیہ نے فون پر اطلاع دی۔

قمروش کے چچا کے مطابق ان کے خاندان کی کسی سے دشمنی نہیں تھی۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ملنےوالے خول کو فارنزک کے لیے بھیج دیا گیا ہے جبکہ اہلہ خانہ کے بیانات تدفین کے بعدقلم بند کئے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.