ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ برادر ملک چین کی مدد سے پاک بحریہ کے بیڑے میں فریگیٹ جہاز کی شمولیت سے دفاع مزید مضبوط ہوگا۔
پاک بحریہ کیلئے چین میں تیار فریگیٹ جہاز کی لانچنگ تقریب منعقد کی گئی، تقریب کا اہتمام ہڈونگ ژونگواشپ یارڈ چائنہ میں کیا گیا جس میں پاک بحریہ کے کموڈور اظفر ہمایوں مہمان خصوصی تھے۔
اس موقع پرترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ فریگیٹ جہازوں کی تیاری پاک چین دوستی کی عکاس ہے اور پروجیکٹ کی بر وقت تکمیل شپ یارڈ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کا مزید کہنا تھا کہ فریگیٹ جہاز جدید ٹیکنالوجی، جنگی آلات، اسلحہ اور سینسرز سے لیس ہوگا جبکہ جہاز کی شمولیت سے سمندری دفاع مزید مضبوط ہوگا۔
Debrief session of PN Operational Ex RIBAT-21 held at Khi. Chief Guest CNS Adm Muhammad Amjad Khan Niazi in his address emphasized on perpetual readiness of PN fighting units & imp of joint operational exercises. Adm expressed satisfaction on conduct of joint Ops with PAF(1/2) pic.twitter.com/ZrocIMYK6X
DGPR (Navy) (@dgprPaknavy) January 29, 2021
The post پاک بحریہ کے بیڑے میں ایک اور جہاز شامل appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.