بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاک بحریہ کے اہلکاروں کو ملٹری اعزازات تفویض کرنے کی تقریب

چیف آف دی نیول اسٹاف کی جانب سے پاک بحریہ کے اہلکاروں کو ملٹری اعزازات تفویض کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

بحریہ آڈیٹوریم  کراچی میں منعقدہ ایک پر وقار تقریب میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کے جوانوں کو ملٹری اعزازات سے نوازا۔

ستارہ امتیاز (ملٹری) کے وصول کنندگان میں کموڈور خیبر زمان، کموڈور شفقت حسین اختر، کموڈور عدنان مجید، کموڈور محمد عمران رانا، کموڈور رضوان احمد، کیپٹن نعمان امام، کیپٹن خلیل احمد، کیپٹن عاطف رئیس خان اور کیپٹن فرہاد احمد صدیقی شامل تھے۔

تمغہ امتیاز (ملٹری) کے وصول کنندگان میں کمانڈر محمد حسیب، کمانڈر طلحہ متین ، کمانڈر ظہیر احمد ماجد، کمانڈر عابد حسین، کمانڈر تجمل حسین، کمانڈر محمد معوز اکرمہ، کمانڈر عطااللہ جہانگیری، کمانڈر عرفان بشیر، کمانڈر تصدق حسین، کمانڈر عرفان پرویز خان خٹک، کمانڈر عبدالمصور، لیفٹیننٹ کمانڈر ساجد باری، لیفٹیننٹ کمانڈر محمد مبین الحق، لیفٹیننٹ کمانڈر صدیق اکبر، لیفٹیننٹ کمانڈر حسنین رضا، لیفٹیننٹ کمانڈر حیدر عباس، لیفٹیننٹ کمانڈر محمد وہاب اسامہ، لیفٹیننٹ کمانڈر حسن شاہد, اور لیفٹیننٹ کمانڈرعمران خان شامل تھے۔

تمغہ بسالت کے وصول کنندگان میں کیپٹن سید عزیر خالد، لیفٹیننٹ کمانڈر نجیب اللہ خان، لیفٹیننٹ کمانڈر محبوب الحق صدیقی، لیفٹیننٹ ولید نواز، لیفٹیننٹ راؤ جنید احمد، لیفٹیننٹ احمد حسن شاہ، لیفٹیننٹ حافظ محمد امیر حمزہ، عثمان علی LCDT، عمران مسیح LSW، ضیاء الرحمان SFT-I اور واصف الرحمان SFT-I شامل تھے۔

امتیازی سَنَد وصول کرنے والوں میں کموڈور رضوان احمد، لیفٹیننٹ محمد ثاقب مجید اور لیفٹیننٹ محمد حارث نغمان شامل تھے۔

سی پی اوزاور سیلرز میں تمغہ خدمت (ملٹری)-I کے 22 ایوارڈز، تمغہ خدمت (ملٹری)-II کے 65 ایوارڈز اور تمغہ خدمت (ملٹری)-III کے 29 ایوارڈز تقسیم کیئے گئے۔ 

چیف آف دی نیول اسٹاف کی جانب سے تعریفی مراسلے 99 افسران، سی پی اوز / سیلرز اور پاک بحریہ سویلینزکو دئیے گئے۔

تقریب میں پاک بحریہ کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران نے شرکت کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.