وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے، اس کی واضح مثال دونوں ملکوں کے سرحدی علاقوں میں تجارتی مراکز کھولنے کا آغاز ہے۔
ایرانی قیادت سے ہونے والی ملاقاتوں سے متعلق ویڈیو بیان میں وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان اور ایرانی قیادت نے اسلاموفوبیا کے خلاف مل کر چلنے کے عزم کی تجدید کی۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایرانی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ ناموس رسالت کیلئے پاکستان اور ایران مل کر آواز بلند کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی صدرحسن روحانی، وزیرخارجہ جواد ظریف اور پارلیمان کے اسپیکر سے دو طرفہ تعلقات سمیت افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے امام رضا کے روضہ مبارک پر بھی حاضری دی۔
Comments are closed.