پاکستان آرمی کی جانب سے چولستان میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 3 سے 5 فروری تک چولستان کے دور دراز علاقوں میں آئی سرجیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کی اسپیشل ٹیم نے ضلعی انتظامیہ کیساتھ میڈیکل کیمپ لگایا، میڈیکل کیمپ چولستان کے علاقوں احمد پور ایسٹ، چانند پیر اور دین گڑھ میں لگایا گیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ ان میڈیکل کیمپوں کے تحت اسپیشل موبائل سروس کا اہتمام کیا گیا، موبائل ہیلتھ یونٹ میں ایکسرے اور لیب کی سہولیات دی گئیں۔
میڈیکل ٹیموں نے آنکھوں کا مفت لیزر ٹریٹمنٹ اور چیک اپ کیا اور متاثرہ افراد کو مفت چشمے فراہم کیے۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ چولستان میں ان میڈیکل کیمپوں کا انعقاد سارا سال کیا جائے گا۔
Comments are closed.