بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاک انگلینڈ سیریز کے پریکٹس شیڈول کا اعلان

کراچی میں پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز کے پریکٹس شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 17 سال بعد سیریز کھیلنے کیلئے کل کراچی پہنچ رہی ہے۔

انگلش ٹیم کے کپتان کل دن کے 2 بجے پریس کانفرنس کریں گے، دونوں ٹیمیں اپنا پہلا پریکٹس سیشن جمعہ کی شام کریں گی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھی اسکواڈ جمع کروانے کی کٹ آف ڈیٹ 15 ستمبر ہے۔

ہفتے کو بھی پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں اپنے پریکٹس سیشن کریں گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز مقامی وقت کے مطابق رات 7:30 بجے  شروع ہونگے۔

واضح رہے انگلش ٹیم پاکستان میں 7 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی جن میں سے کراچی میں 4 اور لاہور میں 3 میچز کھیلے جائیں گے۔

سیریز کا افتتاحی میچ 20 ستمبر کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.