خوشی کے موقع پر اگر میمز بھی پڑھنے کو مل جائیں تو انٹرنیٹ صارفین کی خوشی کا مزہ دوبالا ہو جاتا ہے۔
پاکستان کا کوئی میگا ایونٹ ہو اور میمز نہ بنیں یہ ناممکن سی بات ہے۔
سوشل میڈیا پر اس وقت گزشتہ روز ہونے والے پاک افغان میچ سے متعلق سیکڑوں میمز وائرل ہیں جن سے صارفین جیت کے بعد لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
پاکستانی میمرز جہاں پیٹرول پرائس اور مہنگائی بڑھنے پر قوم کو ہنسانا نہیں چھوڑتے وہ ایشیا کپ کے دوران پاکستان کی جاری فتوحات پر کیسے چُپ بیٹھ سکتے ہیں۔
ٹوئٹر، فیس بُک اور انسٹاگرام پر اس وقت دلچسپ میمز وائرل ہیں جس میں پاکستانی ٹیم کی جانب سے افغانستان کو شکست کا مزہ چکھانے کے بعد کے مناظر پر تبصرہ کیا گیا ہے۔
ان میمز میں بہترین پرفارمنس پیش کرنے والے بولر نسیم شاہ کو دنیائے کرکٹ کا نیا باپ قرار دیا جا رہا ہے۔
ایک میم میں افغانستان کو ہارنے پر تو غمگین دکھایا ہی ہے ساتھ میں بھارت کو بھی غم میں ڈوبے ہوا دکھایاگیا ہے۔
اِن میمز میں ٹیم سے آؤٹ حسن علی کا بھی ذکر ہے جس میں وہ جیت کی خوشی بہت جوش و خروش سے منا رہے ہیں مگر میچ میں اُن کا کوئی حصہ نہیں تھا۔
ایک اور میم میں بھارتیوں کا افغانیوں کو طعنہ مارتے ہوئے کہنا ہے کہ اِن کے لیے ایک گانے میں ہماری ہیروئن کترینہ کیف ناچ ناچ کر پاگل ہو گئی تھی اور یہ ہمارے لیے ایک میچ نہیں جیت سکے۔
Comments are closed.