بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان واحد شخص ہے جو لاڈلہ ہے، شرجیل میمن

وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان واحد شخص ہے جو لاڈلہ ہے، آج تک کسی سیاستدان کو اتنا بڑا ریلیف نہیں ملا ہے۔

شرجیل میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اس وقت اداروں سے جنگ کر رہا ہے، جعلی اکاؤنٹس بنا کر اداروں کے خلاف ٹرینڈ چلا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان چاہتا ہے اس کی مرضی سے ہی تعیناتیاں ہوں، فوج کے سربراہ سمیت سب کی تعیناتیاں وہ خود چاہتے ہیں۔

وزیرِ اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ عمران خان کون ہے جو اہم تعیناتیوں کا فیصلہ کرے گا؟ وہ چاہتا ہے کہ فرح گوگی کو کچھ نہ کہا جائے.

شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان چاہتا ہے کہ وہ جو بھی کرے اس سے کوئی سوال نہ کرے، وہ چاہتا ہے سب کے گھر گرائے جائیں، بنی گالہ کو کچھ نہ کہا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ملک میں سیلاب کی طرح عمران خان بھی ناسور بنا ہوا ہے، سیلاب سے نکلنے کہ بعد عمران خان کا بھی مقابلہ کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.