جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا باقی 2فیصد کام کیوں روکا گیا؟ سینیٹ میں جواب جمع

پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا باقی 2 فیصد کام کیوں روکا گیا؟ اس حوالے سے سینیٹ کے اجلاس میں وزارتِ داخلہ کا تحریری جواب پیش کر دیا گیا۔

وزارتِ داخلہ کے تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ پاک افغان سرحد پر 98 فیصد باڑ کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

تحریری جواب میں وزارتِ داخلہ نے بتایا ہے کہ خطرات کے باوجود کوشش کی جا رہی ہے کہ باقی باڑ کو لگانے کا کام بھی مکمل کیا جائے۔

وزارتِ داخلہ کے تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا باقی 2 فیصد کام تنازعات کی وجہ سے روک دیا گیا ہے۔

تحریری جواب میں وزارتِ داخلہ نے بتایا ہے کہ تقسیم شدہ دیہات کی وجہ سے کام روکا گیا ہے، مسئلہ دو طرفہ بات چیت سے حل کیا جا رہا ہے۔

وزارتِ داخلہ کے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ معاملہ مشترکہ کوآرڈنینشن کمیٹی میں زیرٍ بحث ہے، اس وقت تمام روایتی راستے اور غیر قانونی کراسنگ بند کی گئی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.