جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پاک افغان تعلقات کی بہتری سے خطے میں استحکام آئے گا، مولانا فضل الرحمٰن

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستان، افغانستان میں بہترین، مضبوط تعلقات وقت کی اہم ضرورت ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری سے خطے میں استحکام آئے گا۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سمیت وفد کے اعزاز میں افغانستان میں تعینات پاکستانی سفیر عبید الرحمٰن نظامانی نے عشائیہ دیا۔

پاکستانی سفیر عبید الرحمٰن نظامانی نے مولانا فضل الرحمٰن کو پاک افغان امور سے آگاہ کیا۔

جے یو آئی کے اعلامیہ کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے پاکستانی سفیر اور سفارتخانے کے عملے کی خدمات کو سراہا۔

پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ ان حالات میں آپ کا دورۂ افغانستان انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ 

اس موقع پر مولانا فضل الرحمٰن نے بتایا کہ افغان عبوری حکومت کے وزیراعظم، دیگر اکابرین سے ملاقاتیں مثبت رہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں برادر اسلامی ممالک کی تہذیب اور ثقافت مشترک ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.