بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکپتن: میزبانوں نے گھر آئے 5 مہمانوں کو گنجا کردیا

پاکپتن کے قصبہ قبولہ کے چک 20 کے بی میں میزبانوں نے گھر آئے 5 مہمانوں کی ٹنڈیں کردیں، پولیس نے مقدمہ درج کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم اور مدعی فریق آپس میں رشتےدار ہیں، تمام افراد عید پر چک 20 کے بی میں اکٹھے ہوئے، جہاں رشتے کے تنازع پر ان میں جھگڑا ہو گیا۔

پولیس نے ملزمان جاوید، بابر اور دلاور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا اور تفتیش شروع کر دی، تینوں ملزم آپس میں بھائی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.