بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مانسہرہ میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کا قتل

مانسہرہ کے علاقہ بٹریڑ میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کردیا گیا، لڑکے کے والد کا کہنا ہے کہ  بیٹے اور بہو کو پھندا ڈال کر قتل کیا گیا۔

لڑکے کے والد  نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ بیٹے نے 6 روز قبل کورٹ میرج کی تھی، جس پر لڑکی کے والد نے جرگے میں معاملہ حل کروانے کا کہا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد نے جائے وقوع کا دورہ کیا، متاثرہ خاندان سے ملاقات کی،ملزم پولیس کی حراست میں ہے اس سے تفتیش جاری ہے۔

والد نے اپنے  بیان میں کہا کہ  یقین دہانی پر بچوں کو ثالث کے حوالے کیا تھا۔

پولیس نے تھانہ صدر میں 6 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.