hookup Uniondale gay byu hookups hookup Roosevelt New Jersey hookup Middle Island

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان: 630 کورونا مریض رپورٹ، مزید 2 اموات

پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 38 ویں نمبر پر آ چکا ہے، جہاں کورونا کیسز کی شرح 1 فیصد سے زائد ہو چکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 630 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 2 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 187 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 42 فیصد پر آ گئی۔

پاکستان بھر میں اب تک 28 ہزار 945 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 97 ہزار 865 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 641 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 57 ہزار 355 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں اچانک اضافہ ہوا ہے، مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 91 فیصد تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 44 ہزار 198 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 35 لاکھ 58 ہزار 972 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں اب تک کُل 15 کروڑ 66 لاکھ 23 ہزار 21 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 7 کروڑ 5 لاکھ 76 ہزار 467 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 83 ہزار 165 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 673 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 45 ہزار 630 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 75 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 81 ہزار 498 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 933 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 8 ہزار 823 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 967 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 672 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 746 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 648 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 365 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 186 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.