hookup Telford Pennsylvania daty hookup arduino led hookups hookup hotshot mature hookup Middle Island best hookup subredduts

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں کورونا شرح 9 فیصد کے قریب

کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں اچانک اضافہ ہوا ہے، مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 91 فیصد تک پہنچ گئی۔

وفاقی حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں کورونا وائرس کے گزشتہ روز 2 ہزار 650 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 236 لوگ کووڈ پوزیٹو نکلے۔

وفاقی حکام کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کی ویکسینیشن کی شرح ملک میں سب سے کم ہے، کراچی میں صرف 40 فیصد لوگوں نے کورونا ویکسینیشن کروائی ہے۔

وفاقی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ سندھ حکومت کو ویکسینیشن بڑھانے اور اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔

دوسری جانب سندھ حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سندھ میں 50 فیصد کووڈ کیسز اومی کرون ویرینٹ کی وجہ سے ہیں۔

پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 38 ویں نمبر پر آ چکا ہے، جہاں اس کے مزید 8 مریض زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 30 فیصد پر آ گئی۔

سندھ حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں 351 نمونوں کی مکمل جینوم سیکوینسنگ کروائی گئی ہے۔

سندھ حکومت کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جینوم سیکوینسنگ میں 175 نمونے اومی کرون ویرینٹ سے متاثر پائے گئے۔

سندھ حکومت کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر کورونا کیسز بڑھتے رہے تو ایک دو دن میں سخت اقدامات کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.