ترجمان وزارت خزانہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان 400 ارب روپے کے بانڈز اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے نیلام کرے گا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلامک بانڈز 3 مرحلوں میں نیلام کیے جائیں گے، اسلامک بانڈز 24 جنوری، 21 فروری اور 20 مارچ کو نیلام کیے جائیں گے۔
100 ارب روپے مالیت کے اسلامک بانڈ ایک سال کی مدت کے لیے نیلام ہوں گے، 150 ارب روپے مالیت کے دو بانڈز 3 اور 5 سال کی مدت کے لیے نیلام کیے جائیں گے،
وزارت خزانہ کے ترجمان نے کہا کہ ایک سال کے لیے نیلام کیے جانے والے بانڈز پر شرح منافع فکس ہو گا، تین اور پانچ سال کے لیے نیلام کیے جانے والے بانڈز پر شرح منافع فلوٹنگ ہو گا۔
Comments are closed.