پاکستان نے 1 ارب ڈالرز کے سکوک بانڈز جاری کردیے ہیں جو بلند ترین شرح سود پر جاری کیے گئے ہیں۔
پاکستان نے 7 اعشاریہ 95 کی شرح سود پر 7 سال کے لیے 1 ارب ڈالرز کے سکوک بانڈز جاری کردیے ہیں۔
سابق وزیرخزانہ اور ن لیگی رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ن لیگ کے تحت 17-2016 میں آخری دو سکوک بانڈز پر 5 اعشاریہ 5 اور 6 اعشاریہ 5 فیصد کی شرح سود تھی۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگی دور کے سکوک بانڈز کی شرح سود پی ٹی آئی سکوک کے مقابلے میں 3 فیصد کم تھی۔
مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی قرضہ بھی لے رہی اور مہنگا قرضہ بھی لے رہی ہے۔
Comments are closed.