بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان کے ڈومیسٹک سیٹ اپ میں غیرملکی کوچز کی تقرری

پاکستان کے ڈومیسٹک سیٹ اپ میں غیر ملکی کوچز کی تقرری کی جارہی ہے۔

سینٹرل پنجاب کی ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

ناٹنگھم شائر کے پال فرینکس قائد اعظم ٹرافی میں سینٹرل پنجاب کے کوچ ہوں گے۔

کاؤنٹی ایج گروپ کوچ بلال شفایت پال فرینکس کے اسسٹنٹ ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ سندھ کو بھی غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل ہوں گی، انگلینڈ کے پال نکسن سندھ کی ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے۔

پی سی بی سیٹ اپ کے موجودہ کوچز بھی غیر ملکی کوچز کے ساتھ کام کریں گے۔ 

ذرائع کا کہنا تھا کہ پی سی بی دیگر پوزیشنز پر بھی غیر ملکی کوچ کا تقرر کرے گا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کی دیگر ٹیموں کے لیے بھی غیر ملکی کوچز کی تقرری ہوں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.