بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ثقلین مشتاق قومی ٹیم کے مڈل آرڈر کے حق میں بول پڑے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق قومی ٹیم کی تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کے بعد ٹیم کے مڈل آرڈر کے حق میں بول پڑے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا کہ یہ قدرت کا نظام ہے، کبھی جیتیں کبھی ہاریں۔

ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ یہ مڈل آرڈر ہمارا ہے، ہمیں اس کو سپورٹ کرنا ہے، آپ مڈل آرڈر پر مسلسل بات کر کے ہمارے ذہن کو متاثر کر رہے ہیں۔

اس میچ میں پاکستان نے وننگ کمبی نیشن برقرار رکھا ہے اور ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ بار بار مڈل آرڈر پر بات کر کے کھلاڑیوں کا اعتماد خراب کیا جا رہا ہے۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ کل ہم جیتے آج وہ، جس روز جس کے پلان چلیں گے وہ کامیاب ہوگا۔

واضح رہے کہ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.