پاکستان کی پہلی خواتین کی نیزہ بازی ٹیم انٹرنیشنل چیمپئن شپ کیلئے اردن روانہ ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق، یہ ٹیم بین الاقوامی ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔
نیزہ بازی کے یہ مقابلے 22 سے 24 ستمبر تک اردن کے شہر پیڑا میں ہونگے۔
ٹیم کوچ ہارون نے بتایا کہ قومی ٹیم کی سلیکشن اوپن ٹرائل کے ذریعے ہوئی ہے۔
ٹیم کا انتخاب کرنے کے لیے ایکوسٹرین فیڈریشن آف پاکستان کے زیر اہتمام اوپن ٹرائلز کروائے گئے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستانی خواتین کی ٹینٹ پیگنگ ٹیم کا یہ پہلا بڑا ایونٹ ہے جبکہ اس سے قبل ٹیم جنوبی افریقہ کا تربیتی دورہ کر چکی ہے۔
Comments are closed.