بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سابق کرکٹر سعید اجمل کا بیٹا کیسی بولنگ کرتا ہے؟

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سعید اجمل نے اپنے بیٹے کی بولنگ کرواتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سعید اجمل کا بیٹا اسی ایکشن سے بولنگ کروا رہا ہے جیسے وہ خود کیا کرتے تھے۔

سعید اجمل کا اپنے بیٹے کے بولنگ ایکشن کے حوالے سے کہنا ہے کہ میرا بیٹا میری طرح بولنگ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ سابق کھلاڑی سعید اجمل نے 35 ٹیسٹ، 113 ون ڈے اور 64 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے، جس میں بالترتیب 178، 184 اور 85 وکٹیں حاصل کیں۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.