بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کو سوشل میڈیا پر شکست دے دی

پرتگال اور مانچسٹر یونائیٹڈ کلب کے مشہور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے ارجنٹائن کے فٹبالر لیونل میسی کو سوشل میڈیا کے میدان میں شکست دے دی۔

اس سال ہونے والے فیفا ورلڈکپ سے قبل کرسٹیانو رونالڈو انسٹاگرام پر لیونل میسی کو شکست دے کر ان سے آگے نکل گئے۔

تجزیاتی نیٹ ورک کی رینکنگ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کے انسٹاگرام پر 481 ملین فالوورز ہیں جبکہ لیونل میسی کے فالوورز کی تعداد 361 ملین ہے اور اس میں گزشتہ 12 ماہ کے دوران 38 فیصد اضافہ ہوا۔

نیلسن اسپورٹس کے تجزیہ کاروں کے مطابق رونالڈو کی ایک انسٹاگرام پوسٹ کی میڈیا ویلیو اوسطاً 3.5 ملین ڈالر سے زیادہ ہے جب کہ میسی کی پوسٹ کی ویلیو 2.6 ملین ڈالر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.