پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اگلے ماہ آسٹریلیا میں ہونیوالے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے لیے کٹ کی باضابطہ رونمائی کردی ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی کٹ کی رونمائی پی سی بی نے خصوصی ویڈیو کے ذریعے کی جس میں بابر اعظم، شاداب خان اور نسیم شاہ کے ساتھ قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی پلیئرز فاطمہ ثنا اور کائنات امتیاز نے بھی حصہ لیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کٹ میں بنیادی کلر ڈارک گرین ہے جبکہ لائٹ گرین اور یلو کلر کو استعمال کرتے ہوئے ٹھنڈر کی تھیم اپنائی گئی ہے۔
پی سی بی نے ساتھ ہی کلیش کٹ بھی جاری کی ہے جس میں ڈارک گرین اور لائٹ گرین کا کلر استعمال کیا گیا ہے۔
کلیش کٹ ایسی صورت میں استعمال کی جاتی ہے جب دو ٹیموں کی کٹس کا کلر یکساں ہو، ایسے میں ایک ٹیم اپنے ڈیزائن میں کلر اسکیم کو تبدیل کرتے ہوئے کلیش کٹ استعمال کرتی ہے۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ کے لیے خصوصی کٹ ڈیزائن کی ہے اس خصوصی کٹ میں ڈیزائن کو استعمال کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔
Comments are closed.