بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان کی قندوز میں مسجد پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

اسلام آباد: پاکستان نے افغانستان میں  قندوز میں مسجد پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت  کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں جانی نقصان کا دکھ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت افغان بھائیوں کے ساتھ ہیں، حملے میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں ۔

خیال رہے کہ افغانستان کے شہر قندوز میں آج نماز جمعہ کے دوران بم دھماکہ ہوا تھا،جس کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

You might also like

Comments are closed.