بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت کا تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھولنے کا اعلان

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی او سی نے 11اکتوبر سے تعلیمی اداروں میں معمول کی کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 50فیصد حاضری کی شرط ختم کر دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے  کہاہے کہ کورونا وباء میں کمی آنے کے بعد طلبہ معمول کے مطابق اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ایک ہزار 453نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور مثبت کیسز کی شرح 2اعشاریہ 8 فیصد ریکارڈکی گئی ہے۔

You might also like

Comments are closed.