بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آئے 5.9 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی، جس کے باعث 20 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق رات گئے کوئٹہ، سبی، ہرنائی، پشین، قلعہ سیف اللہ ، چمن، زیارت اور ژوب سمیت کئی علاقوں میں رات 3 بجکر 2 منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت 5.9 اور گہرائی 15 کلومیٹر تھی جب کہ زلزلے کا مرکز ہرنائی کے قریب تھا۔

پروو نشل ڈیزاسٹر میجنمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث مکانات کے ملبے تلے دب کر 20 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوئے۔

زلزلے سے سب سے زیادہ نقصان ہرنائی میں ہوا،جہاں متعدد مکانات تباہ ہوگئے اور سرکاری عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں، جبکہ ہرنائی اور کوئٹہ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو طلب کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب ڈی جی پی ڈی ایم اے نصیر ناصر کا کہنا ہے کہ ہرنائی پہاڑی علاقہ ہے جس کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم ہرنائی کے متاثرہ علاقوں میں لیویز اور ریسکیو ٹیمیں بھی امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

You might also like

Comments are closed.