افغانستان کی طالبان حکومت کے وزیرخارجہ امیر خان متقی نے کہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان کی طرح بھارت کو بھی اشیا کی برآمدات کا متمنی ہے، طالبان تمام ملکوں سے اچھے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں۔
قندھار میں قبائلی رہنماؤں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے افغان وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ویسے تو ہم تمام ملکوں سے اچھے تعلقات کے خواہشمند ہیں لیکن 20 سال کی جنگ کے بعد بعض ممالک سے فوری طور پر تعلقات کی بحالی کی توقع نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر پاکستانی مصنوعات کو ایشیائی ملکوں تک ٹرانسپورٹ کرنے کی اجازت دی جاسکتی ہے تو پھر افغانستان کو بھی اس کی مصنوعات بھارت بھجوانے کی سہولت حاصل ہونی چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم بھارت کو اس کی اشیا براستہ پاکستان، وسطی ایشیائی ملک ازبکستان تک ٹرانسپورٹ کرنے میں اس کی مدد اور کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔
Comments are closed.