اس سے قبل راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز کھانے کے وقفے کے بعد جنوبی افریقا کی ٹیم پاکستان کے پہلی اننگ کے اسکور 272 رنز کے جواب میں 201 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پنڈی ٹیسٹ میں تیسرے دن کے کھیل کا آغاز جنوبی افریقا نے اپنی نامکمل اننگز 106 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو مہمان ٹیم کے کپتان کوئنٹن ڈی کوک 29 رن پر شاہین آفریدی کا شکار بن گئے۔
گزشتہ روزخراب روشنی کے باعث دوسرے دن کا کھیل مقررہ وقت سے 10 منٹ قبل ہی ختم کردیا گیا تھا،پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 272 رنز اسکور کیے تھے جس کے جواب میں جنوبی افریقا کی بیٹنگ جاری ہے ۔
Comments are closed.