پاکستان نے آبنائے تائیوان کی ابھرتی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے تائیوان کی صورتحال پر ردعمل دیا اور پاکستان کے ’ون چائنا پالیسی‘ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
ترجمان کے مطابق چین کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی پاکستان مضبوطی سے حمایت کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ تائیوان کی صورتحال کے علاقائی امن و استحکام پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔
ترجمان کے مطابق دنیا پہلے ہی یوکرین کے تنازع کی وجہ سے سلامتی کی ایک نازک صورتحال سے دوچار ہے، اس بحران کے عالمی امن، سلامتی اور معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان بین الریاستی تعلقات اور اندرونی معاملات میں عدم مداخلت پر پختہ یقین رکھتا ہے۔
Comments are closed.