بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آئی ایم ایف بنگلہ دیش کو امداد دینے پر راضی

عالمی مالیاتی ادارہ آئی ایم ایف بنگلہ دیش کو امداد دینے پر راضی ہوگیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کو معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

خیال رہے کہ بنگلہ دیش نے آئی ایم ایف سے 4.5 ارب ڈالر (تقریباً 10 کھرب پاکستانی روپے) قرض مانگا تھا۔

بنگلہ دیش نے بھی اپنے کم ہوتے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر کے باعث آئی ایم ایف کو قرض کی درخواست دی تھی۔ 

بنگلہ دیش خطے کے ممالک سری لنکا اور پاکستان کے بعد ایسا کرنے والا تیسرا ملک ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.