پاکستانی معروف میزبان و ماڈل متھیرا کی جانب سے وفاقی وزیر برائے خارجہ، بلاول بھٹو زرداری کی صلاحیتوں کی تعریف کی گئی ہے۔
متھیرا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر بلاول بھٹو زرداری کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔
متھیرا کا بلاول بھٹو زرداری کی تعریف کرتے ہوئے لکھنا ہے کہ اب یہ پاکستان کا وہ چہرہ ہے جو ہم چاہتے ہیں، بہادر اور ذہین، بالکل اپنی والدہ جیسا، بہادر اور عقلمند۔
واضح رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نریندر مودی وزیر اعظم بننے تک امریکا نہیں جاسکتے تھے کیونکہ گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام پر واشنگٹن انہیں ویزا نہیں دیتا تھا۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ نریندر مودی کی بھارت کی سیکولر حیثیت ختم کرکے ہندو بالادست بھارت بنانے کی کوششیں جاری ہیں، اس کے اثرات مقبوضہ کشمیر پر بھی آئے ہیں، اس وجہ نے پاکستان کے لیے نئی دلی سے مذاکرات کرنا بہت مشکل بنا دیا ہے۔
Comments are closed.