وفاقی وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل ہوگا۔ اجلاس11 جنوری کو شیڈول ہے۔
وزارت خزانہ کے حکام نے کہا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے تمام اہداف حاصل کرلیے ہیں۔ خسارہ محدود کرنے اور معاشی اصلات پر سختی سے عمل درآمد کرایا گیا۔
وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ بورڈ میں 3 ارب ڈالر کے قلیل مدتی قرض پروگرام کے تحت پہلا جائزہ پیش کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف بورڈ پاکستان کیلئے دوسری قسط کی منظوری کا جائزہ لے گا۔
وزارت خزانہ کے حکام نے کہا کہ آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر کی قسط ملے گی۔
Comments are closed.