بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان کو G20 ممالک سے مزید ریلیف ملنے کا امکان

پاکستان کو جی 20 ممالک کی جانب سے مزید ریلیف ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی بینک، آئی ایم ایف اس ہفتے جی 20 ممالک کو دسمبر تک قرض وصولی کے التوا کی اپیل کریں گے، وزارت اقتصادی امور نے جی20 ممالک سے قرض مؤخر کی سفارشات کی تیاری شروع کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق جی20 ممالک سے پاکستان کو تقریباً 90 کروڑ ڈالر کا ریلیف ملنے کا امکان ہے، جی 20 ممالک سے جولائی سے دسمبر 2021ء تک ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جی 20 ممالک کم آمدن والے ممالک کے قرضے مؤخر کر رہے ہیں، جی20 ممالک کوروناوائرس سے نمٹنے کے لیے ترقی پذیر ممالک کے قرضے مؤخر کرنے پر غور کر رہے ہیں جبکہ جی20 ممالک، عالمی بینک، آئی ایم ایف کے کہنے پر پہلے بھی قرض وصولی مؤخر کر چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.